بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کے لیے پرامن جدوجہد جاری ہے۔ South Asians & Diaspora
لوئر دیر کے علاقے جندول منڈا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہا کہ کارکن قانون کا احترام کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر مؤثر کردار ادا کریں۔
انھوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن احتجاج تحریک کی اصل طاقت ہے۔
بانی کی رہائی کیلئے کارکن پرامن جدوجہد جاری رکھیں، علیمہ خان