شام نے ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں. اسرائیلی حملے روکنا شام کی اولین ترجیح ہے۔ شام سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا. معاہدے میں اسرائیل سے تمام سکیورٹی امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نہیں دیکھی. شام کی ترجیح سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اسرائیلی جارحیت روکنا ہے۔
شام نے ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل