وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیدوار اب ہمیں طعنے دیں گے، آپ لوگوں نے با جماعت رائیونڈ کو مذاق بنا لیا ہے، آپ لوگ ایسے زبان درازی کریں گے تو جواب ملے گا۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کا لیڈر کسی کے والد کی تضحیک کرے وہ آپ کو تضحیک نہیں لگتی؟ بلاول بھٹو کا یہ رویہ آپ کو مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ نہیں لگتا؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب کے شہروں کے نام لے کر غلط پروپیگنڈا کرتے ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں۔
بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیدوار اب ہمیں طعنے دیں گے: عظمیٰ بخاری