ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 کےلئے پاکستان کی قومی جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کے میچز کا باقاعدہ شیڈول جاری

لاہور(این این آئی)مسقط، عمان میں شیڈول مسقط اسٹیل ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 کے لیے پاکستان کی قومی جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کے میچز کا باقاعدہ شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں چار اہم میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 13 جولائی 2026 کوپاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ چائنا ،14 جولائی 2026،پاکستان بمقابلہ قازقستان،16 جولائی 2026،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش جبکہ 17 جولائی 2026 کوپاکستان بمقابلہ ازبکستان کھیلا جائے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گی۔ واضح رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 16 ٹیموں نے پرائم منسٹر نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ اسلام آباد مئں اپنے جوہر دکھائے۔ جس کے بعد ٹیم منتخب کرکے مسقط روانہ گئی۔امید ہے جونئیر کھلاڑی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں