اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے، گلگت بلتستان میں چار دانش سکول تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں، اگلے سال سے ان میں کلاسز شروع ہو جائیں گی،گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،عوام کو درپیش مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور شفافیت کے فروغ کے لیے وفاقی اور مقامی قیادت کے درمیان مو¿ثر رابطہ ناگزیر ہے جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی ہے جو ان ممبران اسمبلی کی جانب سے دی گئی قابل عمل تجاویز کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر برائے امور گلگلت بلتستان و کشمیر امیر مقام اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناءاللہ شامل ہیں۔وزیر اعظم سے پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کی اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ عوام کے منتخب نمائندے ہیں،آپ کے ذریعے عوام کی توقعات، مسائل اور ترجیحات سے براہِ راست آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، ہمارا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،علاقے میں بنیادی ڈھانچے، مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت، سیاحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں چار دانش سکول تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں، اگلے سال سے ان میں کلاسز شروع ہو جائیں گی،اسکے علاوہ شمسی توانائی سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہبازشریف نے کہاہک گلگت بلتستان میں موسماتی تبدیلی اور گلاف کے حوالے سے پیشگی اطلاع کا نظام بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو بروقت اطلاع فراہم کی جاسکے اور موسمی حالات کے نا مصائب صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور شفافیت کے فروغ کے لیے وفاقی اور مقامی قیادت کے درمیان مو¿ثر رابطہ ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی تجاویز اور سفارشات ہمارے لیے اہم ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم مل کر کام کریں گے انہوںنے کہاکہ تمام ممبران اسمبلی میں تعمیری کردار ادا کریں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے گلگت بلتستان کو ترقی، خوشحالی اور پائیدار استحکام کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی ہے جو ان ممبران اسمبلی کی جانب سے دی گئی قابل عمل تجاویز کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر برائے امور گلگلت بلتستان و کشمیر امیر مقام اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناءاللہ شامل ہیں۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیر برائے امور گلگلت بلتستان و کشمیر امیر مقام اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناءاللہ شریک تھے۔
نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے، و زیراعظم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل