اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-39 جموں 6 سے امیدوار مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر معززین سیاسی و سماجی شخصیات نوجوانوں بزرگوں اور مختلف برادریوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔محمد طاہر کھوکھر نے انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جا کر عوام سے ملاقاتیں کیںان کے مسائل سنے اور انہیں اپنے انتخابی منشور سے آگاہ کیا اس موقع پر کشمیری عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا مختلف مقامات پر ہونے والی ملاقاتوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہاجرین کشمیر کے نمائندوں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ جموں 6 کے عوام کو گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی مسائل کا سامنا ہے ماضی کے منتخب نمائندے عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کشمیر کو درپیش مسائل جن میں روزگار تعلیم صحت بنیادی سہولیات رہائش ترقیاتی منصوبے اور دیگر عوامی مسائل شامل ہیںانہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا طاہر کھوکھر ایک باصلاحیت باکردار اور عوام دوست رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ مہاجرین کشمیر کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی اور ان کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کیاانہوں نے کہا کہ طاہر کھوکھر مہاجرین کشمیر کے لیے امید کی نئی کرن ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کی کامیابی کے بعد حلقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا حلقہ جموں 6 کے عوام بھرپور اتحاد کے ساتھ محمد طاہر کھوکھر کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔اس موقع پر محمد طاہر کھوکھر نے کشمیری عوام بزرگوں نوجوانوںکی جانب سے ملنے والی محبت اعتماد اور بھرپور حمایت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت ان کے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر صورت نبھائیں گے مہاجرین کشمیر نے ہمیشہ وطن سے محبت قربانی اور جدوجہد کی مثالیں قائم کی ہیں لیکن افسوس کہ ان کے بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا۔محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتی ہے کامیاب ہو کر مہاجرین کشمیر کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع اور مو¿ثر پالیسی لائیں گے جس کے تحت تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر صاف پانی سڑکوں کی تعمیر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع خواتین کی فلاح و بہبود اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ حلقہ جموں 6 کے عوام کو ترقی خوشحالی اور باوقار زندگی دینا ان کی اولین ترجیح ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور حلقے کے ہر فرد کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے ہیں عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام ذاتی مفادات، روایتی اور قبضہ مافیا کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کریں اور ایک ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک اور آزاد کشمیر میں ترقی استحکام اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور مہاجرین کشمیر کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے حلقہ جموں 6 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے روز بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیںاستحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور عقاب کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ایک روشن ترقی یافتہ اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
مہاجرین کشمیر کے مسائل کے مستقل حل کے لیے جامع اور موثر پالیسی لائیں گے،طاہر کھوکھر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل