حکومت اور پوری قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز ہنہ اڑک کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری سیکیورٹی آپریشن کا جائزہ لیا اور ایف سی، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پوری قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔اس موقع پر فورسز کے افسران اور جوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ اور جوانوں نے پرجوش انداز میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا کر دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں