وزیرِ خزانہ کا ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو نوٹسز کے اجرا پر ایس ای سی پی کے اقدامات کی تعریف

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ ایس ای سی پی کاروبار دوست ماحول، مثر قانون نافذ کرنے اور منصفانہ کاروباری طرزِ عمل کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھونے وزیرِ خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شریت کی۔منعقدہ اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر، کیپیٹل مارکیٹس اور نان بینکنگ فنانشل سیکٹر سے متعلق امور، کارپوریٹ گورننس اور مثر ریگولیٹری نظام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ منڈیوں کی ترقی سے متعلق اقدامات پر گفتگوکی گئی جبکہ کاروبار میں آسانی اور کمپنی رجسٹریشن کے فروغ پر غور کیا گیا علاوہ ازیں پاکستان کے کارپوریٹ اور مالیاتی شعبے کی پائیدار ترقی سے متعلق امور زیرِ بحث لائے گئے۔وزیر خزانی محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ای سی پی کاروبار دوست ماحول، مثر قانون نافذ کرنے اور منصفانہ کاروباری طرزِ عمل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو نوٹسز کے اجرا پر ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں