نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1344 تک پہنچ گئی، ہزاروں لاپتہ

نیپال میں آنے والے خوفناک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، مقامی حکام نے بتایا کہ آفت کے نتیجے میں کم از کم 1344 افراد ہلاک جبکہ 2 ہزار 4800 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال اور تبت کی سرحد پر ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں نیپال ٹورازم بورڈ نے بتایا کہ لاپتا افراد میں 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت میں مٹی کے تودے اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 546 افراد لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ تبت میں لاپتا غیر ملکیوں میں 15 برطانوی، 104 نیپالی، 49 بھارتی، 18 امریکی، 33 لیٹوین، 6 کینیڈین، 6 آسٹریلوی، 4 جنوبی افریقی، 3 ملائیشین، 3 جرمن، 3 روسی، 2 فرانسیسی، 2 ڈچ، 2 آئرش، 2 اسٹونین، 2 نیوزی لینڈ کے شہری جبکہ فن لینڈ، لیتھوانیا، پرتگال، یوکرین، اسپین اور ہنگری کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔
چینی حکام کے مطابق لاپتا غیر ملکی شہریوں کے متعلق ان کے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اطلاع دے دی ہے۔
چینی حکام نے بتایا کہ لاپتا افراد کے اعداد و شمار کو مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ تحقیقات اور تعاون کے بعد مرتب کیا گیا ہے جن میں خارجہ امور، پبلک سکیورٹی، ثقافت و سیاحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے ادارے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں