ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا. جہاں وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں