جرمنی میں کسی بھی وقت حملے کا خطرہ ہے :وزیر داخلہ

جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو اس وقت ہائی تھریٹ یعنی انتہائی خطرے کی صورتحال کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت تخریب کارانہ حملے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی انٹیلی جنس رپورٹس اور سکیورٹی معلومات کے پیش نظر خطرے کی سطح کو عمومی خطرے سے بڑھا کر ہائی تھریٹ کر دیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ کے مطابق ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اور بیرون ملک سرگرم جاسوسی اور تخریب کاری کے نیٹ ورکس پہلے سے زیادہ منظم ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں