بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشماعیل (William Ishmael) سے شادی کر لی ہے۔ شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں جینیفر ونگٹ کو سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اداکارہ نے تاحال اپنی شادی سے متعلق نہ تو کوئی تصویر یا ویڈیو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے اور نہ ہی ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل اپنے مقبول ڈرامے “دل مل گئے” کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ دونوں کی شادی تقریباً دو برس تک برقرار رہی، جس کے بعد 2014 میں ان کی علیحدگی ہو گئی تھی۔
بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کر لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل