وزیرمواصلات کا جلال پور پیر والا موٹروے ایم 5 کا دورہ، ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جلالپورپیروالا(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جلال پور پیر والا موٹروے ایم فائیو کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ، سروس ایریا میں زیر تعمیر مسجد کا کام ہنگامی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ موٹروے سروسز اور اشیاءکے معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا جلال پور پیر والا موٹروے ایم فائیو کے دورے میں سروس اور ریسٹ ایریاز کا معائنہ کیا۔ دورے میں وفاقی وزیر کے ساتھ سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان نے نئے تعمیر شدہ ریسٹ رومز،کچنز اور صفائی ستھرائی کے مجموعی معیار کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پر جاری تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں ، ریسٹ ایریاز میں مسافروں کو بہترین اور عالمی معیار کی سہولیات دی جائیں ، عبدالعلیم خان نے دوٹوک واضح کیا کہ سروس ایریاز پر اشیاء خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں