اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین سے متعلق واضح احکامات ہیں، خواتین کو با اختیار بنانا فقط ایک طبقے کی نہیں ،قوم کی ترقی ہے،پاکستان میں خواتین کے لیے مالی شمولیت اورکاروباری مواقع کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،تعلیم، صحت، روزگار خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، خواتین کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔نویں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خواتین سے متعلق کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں خواتین کے لیے مالی شمولیت اورکاروباری مواقع کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں خواتین سے متعلق واضح احکامات ہیں، خواتین کو با اختیار بنانا فقط ایک طبقےکی نہیں بلکہ قوم کی ترقی ہے، خواتین کو آئی ٹی اسکلز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تعلیم، صحت، روزگار خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، خواتین کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خواتین کےلئے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، طالبات کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
اسلام میں خواتین سے متعلق واضح احکامات ہیں، خواتین کو با اختیار بنانا قوم کی ترقی ہے،مریم نواز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل