گوری سپراٹ سے شادی پر انتہا پسند ہندو آگ بگولہ، عامر خان کا پتلا جلا دیا

ممبئی (این این آئی)گوری سپراٹ سے شادی کرنے پر انتہاءپسند ہندو ﺅں نے آگ بگولہ ہوتے ہوئے بالی ووڈ سٹار عامر خان کا پتلا جلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندوﺅں نے عامر خان پر الزام لگایا کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو خواتین سے شادیاں کر کے ہندووں کو کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندووں نے اداکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ، دوسری شادی کرن را ﺅجبکہ تیسری گوری سپراٹ سے کی ہے۔اداکار کی پہلی دونوں بیویاں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ تیسری بیوی گوری سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ،وہ ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتیں کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق عیسائیت سے بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں